اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

محمد عامر کے شاندار آخری اوور نے چٹاگانگ وائکنگ کو ایک رنز سے فتح دلا دی

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چٹاگانگ(نیوزڈیسک) بنگلا دیش پریمیئر لیگ کے دوسرے روز پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کے شاندار آخری اوور کی بلدولت چٹا گانگ وائکنگ نے اپنے حریف سلہٹ سپر اسٹارز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دیدی۔میر پور میں کھیلے جانے والے بنگلا دیش پریمیئر لیگ کے دوسرے روز چٹاگانگ اور سلہٹ سپر اسٹارز کے درمیان میچ کا آغاز اس وقت تنازع کا شکار ہوگیا جب سلہٹ سپر اسٹارز کے برطانوی کھلاڑیوں کو این او سی جاری نہیں کیا گیا جس کے باعث میچ ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا تاہم بعد میں ان کھلاڑیوں کو این او سی جاری کیا گیا تو چٹاگانگ نے یہ کہہ کر میدان میں آنے سے انکار کردیا کہ یہ دونوں کھلاڑی اعلان کردہ 11 کھلاڑیوں میں شامل نہیں۔میچ شروع ہونے پر چٹاگانگ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سلہٹ سپر اسٹارز کو 180 رنز کا ہدف دیا جس میں تمیم اقبال اور یاسر علی کی نصف سینچریاں شامل تھیں۔ ہدف کے تعاقب میں سہلٹ کا آغاز اچھا نہ تھا تاہم جلد ہی اس کے بلے بازوں نے چٹاگانگ کے بولرز کی پٹائی شروع کردی۔ میچ کے اختتام پر سلہٹ سپر اسٹارز کو کامیابی کے لیے آخری اوور میں 9 رنز درکارتھے اور گیند محمد عامر کے ہاتھ میں تھی اور پورا اسٹیڈیم اس سنسنی خیز اور سانسوں کو روک دینے والے آخری اوور سے بھرپور انداز سے لطف اندوز ہورہا تھا۔محمد عامر نے اپنے اوور کی شروع کی 4 گیندوں پر 3 رنز دیئے جب کہ پانچویں بال پر انہیں چوکا لگ گیا اور اب آخری بال پر 3 رنز درکار تھے اور پورے اسٹیڈیم کی نظریں محمد عامر کی طرف لگی ہوئی تھیں تاہم آخری بال عامر نے یارکر پھینکی جس پر صرف ایک رنز بنا اور یوں انہوں نے اپنی ٹیم کو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد ایک رنز سے کامیابی دلادی۔
واضح رہے کہ محمد عامر نے 5 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں گزشتہ روز شاندادر انداز میں واپسی کی تھی جب انہوں نے پہلے میچ میں 4 وکٹیں لے کرخطرے کی گھنٹی بجادی تھی۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…