اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول فی لیٹر 2 روپے سستا کرنے کا فیصلہ کیا ہے،
تاہم ڈیزل کے نرخوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 330 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے، جبکہ ڈیزل بدستور 360 روپے فی لیٹر میں فروخت ہوگا۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی یہ قیمتیں 14 نومبر کے لیے نافذ العمل ہوں گی۔



















































