لاہور(نیوزڈیسک)کرکٹر سلمان بٹ اور محمد آصف نے نوجوانوں کونصیحت کی ہے کہ اگر وہ کھیل کو کیریئرکے طور پر اپنانا چاہتے ہیں تو اُنہیں ہر قسم کی غیر قانونی سرگرمی سے دوررہنا ہوگا ۔اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی سے قبل واپڈا بحالی پروگرام کے تحت واپڈا بوائز ہائی سکول شالا مار کے طلباءسے اپنے لیکچرز کے دوران کیا ۔ اُنہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو محنت کی عادت اپناتے ہوئے اپنی توجہ صرف کھیل پر مرکوذ رکھنا ہوگی کیونکہ صرف اسی صورت میں وہ کھیلوں کی دنیا میں اپنا مقام بنا سکتے ہیں ۔دونوں کرکٹرز نے طلباءکو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے مرتب کئے گئے اسندادِ بد عنوانی کے تعلیمی پروگرام کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا ۔واپڈا بحالی پروگرام کے تحت سلمان بٹ اور محمد آصف واپڈا کھلاڑیوں اور کھیلوں کے منتظمین کو 25 نومبر بروز بدھ واپڈا آڈیٹوریم ، واپڈا ہاﺅس میں انسدادِ بد عنوانی پر لیکچرز دیں گے ۔