منگل‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

ایران کا امریکہ سے 7 شرائط تسلیم کرنے اور ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایران کے سینئر سیکیورٹی عہدیدار محسن رضائی نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ تہران کی جانب سے پیش کردہ سات شرائط قبول کرے اور ہتھیار ڈال دے۔

انہوں نے واشنگٹن پر الزام لگایا کہ وہ نام نہاد مذاکرات کے حوالے سے گمراہ کن اور جھوٹی خبریں پھیلا رہا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق محسن رضائی نے اپنے بیان میں امریکی مؤقف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکا کو ایران کی شرائط تسلیم کرنی چاہئیں۔ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری جنگ ختم کرنے کے لیے سفارتی سطح پر ہونے والی پیش رفت کو مثبت قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تنازع کے خاتمے کی جانب پیش رفت جاری ہے اور ایران پر دوبارہ حملے کیے جانے کا امکان انتہائی کم رہ گیا ہے۔ ٹرمپ نے موجودہ کشیدگی کو عملاً ختم شدہ تنازع بھی قرار دیا ہے۔

دوسری جانب قطر کے وزیراعظم محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات کی۔ قطری وزیراعظم کے مطابق اس نشست میں کسی ممکنہ معاہدے تک پہنچنے اور مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے تعمیری گفتگو ہوئی۔عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ سفارتی مذاکرات کی امیدوں نے عالمی مالیاتی منڈیوں پر بھی اثر ڈالا ہے۔ ان توقعات کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہوئیں، جبکہ مہنگائی سے متعلق خدشات میں کمی کے بعد امریکی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…