سڈنی (این این آئی) کرکٹ آسٹریلیا نے بال ٹیمپرنگ کیس کی تحقیقات دوبارہ نہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو ٹوڈ گرینبرگ کا کہنا ہے کہ ماضی میں واپس جانے کا کوئی فائدہ نہیں، بورڈ سمجھتا ہے کہ کیس دوبارہ کھولنے کی کوئی ٹھوس وجہ موجود نہیں۔ٹوڈ گرینبرگ نے کہا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ آگے کی طرف دیکھا جائے، بورڈ کا بھی اس معاملے پر یہی واضح مؤقف ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز اس معاملے پر جلد بات کریں گے۔واضح رہے کہ عثمان خواجہ کی جانب سے بال ٹیمپرنگ کیس سے متعلق انکشافات کے بعد کرکٹ آسٹریلیا نے بھی بیان جاری کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ اس معاملے میں کی گئی تحقیقات سے مطمئن ہیں۔



















































