لاہور (این این آئی)پاکستانی اوپنر فخر زمان نے سری لنکا کے خلاف ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل میں سنچری کے ساتھ ایک روزہ کرکٹ میں اپنے 4ہزار رنز پورے کرلیے ۔36سالہ فخر زمان نے صرف 97میچز میں 4ہزار رنز بنائے ہیں، اس دوران انہوں نے 12سنچریاں اور 20نصف سنچریاں اسکور کیں۔
وہ سری لنکا کے خلاف ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل میں 84گیندوں پر سنچری اسکور کی، وہ 99گیندوں پر 127رنز شاندار اننگز کھیل کر بولڈ ہوگئے۔فخر زمان کی یہ چوتھی سنچری ہے،
جو انہوں نے ہدف کے تعاقب کے دوران اسکور کی ہے۔ فخر زمان نے 97میچز کی 96اننگز میں 4016رنز بنائے ہیں، وہ پاکستان کی طرف سے یہ سنگ میل عبور کرنے والے 16 ویں بیٹرز ہیں۔اس فہرست کے ٹاپ 10پاکستانی بیٹرز میں انضمام الحق پہلے، محمد یوسف دوسرے، سعید انور تیسرے، شاہد آفریدی چوتھے، شعیب ملک 5ویں، جاوید میانداد چھٹے، یونس خان ساتویں، سلیم ملک آٹھویں، بابر اعظم نویں اور محمد حفیظ 10ویں نمبر پر ہیں۔



















































