دبئی (این این آئی)ہانگ کانگ میں جاری سپر سکسز ٹورنامنٹ کے میچ میں پاکستان نے بھارت کو 4 وکٹ سے شکست دے دی،
بھارتی ٹیم نے مقررہ 6 اوورز میں 88 رنز بنائے، ششانک سنگھ نے 11 گیندوں پر 40 رنز بنائے،پاکستان نے 3.5اورز میں چھ وکٹوں پر ہدف حاصل کرلیا ، کپتان عباس آفریدی مین آف دی میچ قرار پائے ۔ہانگ کانگ کے مشن روڈ گرائونڈ میں کھیلے گئے گروپ سی کے میچ میں پاکستان کے کپتان عباس آفریدی نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔بھارتی ٹیم نے مقررہ 6 اوورز میں 88 رنز بنائے، ششانک سنگھ نے 11 گیندوں پر 40 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے عبدالصمد نے 1 اوور میں 10 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ احمد دانیال اور محمد شہزاد نے ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔
بعد ازاں ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے ٹارگٹ 3.5 اوورز میں ہی حاصل کر لیا۔پاکستان کی جانب سے اوپننگ بیٹر خواجہ نافع نے 12 گیندوں پر 2 چوکوں اور 5 چھکوں کی بدولت 41 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی جبکہ کپتان عباس آفریدی نے 35 رنز اسکور کیے۔قومی ٹیم کے بیٹر عبد الصمد اور عرفان خان بالترتیب 7 اور 6 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔



















































