اسلام آباد(این این آئی)پاکستانی نژاد ہارٹ سرجن ڈاکٹر آصف حسن کو پرائیڈ آف برطانیہ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔
ڈاکٹر آصف حسن کو یہ اعزاز برطانیہ میں بچوں کے دل کے علاج اور سرجری کے شعبے میں 35سالہ خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔انہیں اعزاز دیے جانے کی تقریب میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی اچانک آمد نے ماحول جذباتی بنا دیا۔ڈاکٹر آصف حسن اپنے طویل کیریئر میں 4ہزار سے زائد بچوں کے دل کے آپریشنز اور تقریباً 400ہارٹ ٹرانسپلانٹ کر چکے ہیں۔



















































