اسلام آباد نیوز ڈیسک: ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کے نرخوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، جبکہ چاندی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 4 لاکھ 39 ہزار 36 روپے پر برقرار رہا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 لاکھ 76 ہزار 402 روپے پر مستحکم رہی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں 59 روپے فی تولہ اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 6 ہزار 234 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں کوئی ردوبدل نہیں دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 4 ہزار 175 ڈالر پر برقرار رہا۔



















































