جمعہ‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2026 

ای پاسپورٹ کا اجرا !‌ پرانے پاسپورٹ رکھنے والے کیا کریں گے؟

datetime 16  اکتوبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میں مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ (ایم آر پی) کے اجرا اور تجدید کا سلسلہ بند کردیا گیا ہے، جس کے بعد اب نئے پاسپورٹ کے لیے درخواستیں الیکٹرانک پاسپورٹ (ای پاسپورٹ) کے تحت وصول اور پراسیس کی جائیں گی۔ تاہم، پہلے سے جاری شدہ پاسپورٹ اپنی مقررہ مدت تک قابلِ استعمال رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نئی پالیسی کا نفاذ 15 اکتوبر 2026 سے ہوگیا ہے، جس کے تحت پاکستان بھر کے پاسپورٹ دفاتر اور بیرونِ ملک پاکستانی سفارتی مشنز میں مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کی نئی درخواستیں اور تجدید قبول نہیں کی جائے گی۔ اس فیصلے کا اطلاق سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں قائم پاکستانی سفارتی مشنز پر بھی ہوگا۔ ایم آر پی کے اجرا کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 14 اکتوبر مقرر تھی۔

متعلقہ حکام کے مطابق جن شہریوں کے پاس پہلے سے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ موجود ہیں، انہیں نئی پالیسی کے باعث فوری طور پر دستاویز تبدیل کرانے کی ضرورت نہیں۔ موجودہ پاسپورٹ اپنی میعاد پوری ہونے تک استعمال کیے جا سکیں گے، جس کے بعد تجدید کے لیے ای پاسپورٹ حاصل کرنا ہوگا۔

ای پاسپورٹ میں جدید سکیورٹی خصوصیات شامل

الیکٹرانک پاسپورٹ میں جدید بایومیٹرک ٹیکنالوجی سے لیس ایک خصوصی چِپ نصب ہوتی ہے، جس میں پاسپورٹ رکھنے والے فرد کی ذاتی معلومات، بایومیٹرک ڈیٹا، منفرد شناختی نمبر اور ڈیجیٹل دستخط محفوظ کیے جاتے ہیں۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے مطابق ای پاسپورٹ متعارف کرانے کا بنیادی مقصد سفری دستاویزات کی سکیورٹی مضبوط بنانا، جعل سازی کے امکانات کم کرنا اور پاسپورٹ نظام کو جدید عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے۔

اس جدید دستاویز کے ذریعے خودکار امیگریشن گیٹس کے استعمال میں بھی سہولت مل سکتی ہے، جس سے بین الاقوامی سفر کے دوران مسافروں کی شناخت کی تصدیق کا عمل زیادہ مؤثر بنانے میں مدد ملے گی۔

حکام کے مطابق پاکستان کے ای پاسپورٹس بین الاقوامی شہری ہوا بازی کی تنظیم (آئی سی اے او) کے طے کردہ معیارات کے مطابق تیار کیے گئے ہیں۔

کالم

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…