پیر‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2026 

سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان

datetime 12  اکتوبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی بندش میں مزید ایک روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔

ایئرپورٹ آج رات 12 بجے تک بند رہے گا، جس کے باعث سعودی عرب کے لیے فضائی آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ برقرار ہے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق راڈار اور مواصلاتی نظام کا معائنہ کرنے کے لیے بندش کا دورانیہ بڑھایا گیا ہے۔ اس صورتحال میں سعودی عرب کے لیے پروازوں کا شیڈول تاحال غیر یقینی ہے اور مختلف ایئرپورٹس پر فضائی آمدورفت متاثر ہو رہی ہے۔

ریاض ایئرپورٹ کی بندش کے باعث پاکستان سے سعودی عرب جانے والی متعدد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ریاض کے لیے مجموعی طور پر 34 پروازیں منسوخی کا شکار ہوئی ہیں، جبکہ مدینہ منورہ، جدہ اور دمام کے ایئرپورٹس پر بھی فضائی آپریشن متاثر ہوا ہے۔

سعودی عرب اور خلیجی خطے میں کشیدگی کے تناظر میں لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سعودی عرب کے مختلف شہروں کے لیے بھی کئی پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔ منسوخ ہونے والی پروازوں میں ریاض جانے والی نجی ایئرلائن کی ایکس وائے 318، ایف تھری 656 اور پی نائن 580 شامل ہیں۔ اس کے علاوہ دمام کے لیے پرواز ایکس وائے 884 بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پروازوں کی منسوخی میں کراچی سے چھ، اسلام آباد سے چار، لاہور سے 12 اور پشاور سے دو پروازیں شامل ہیں۔

دوسری جانب دمام ایئرپورٹ پر چھ گھنٹے کی بندش کے بعد پروازوں کا سلسلہ بحال کر دیا گیا ہے، تاہم سعودی عرب کے لیے مجموعی فضائی آپریشن اور پروازوں کے اوقات کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔ مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایئرپورٹ روانہ ہونے سے پہلے اپنی متعلقہ ایئرلائن سے پرواز کی تازہ ترین صورتحال معلوم کر لیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…