دبئی(نیوزڈیسک) بھار ت پاکستان کے ساتھ سیریز کھیلنے پر رضامند،نئی تجویزپر اعلیٰ حکام سرجوڑ کر بیٹھ گئے،پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین کی بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی ا?ئی) کے سربراہ ششانک منوہر سے دبئی میں اہم ملاقات ہوئی جس میں پاک بھارت کرکٹ سیریز کے انعقاد پر بات چیت کی گئی لیکن ملاقات میں کیا فیصلہ کیا گیا اس بارے کچھ بھی سامنے نہیں ا? سکا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو واضح طورپر کہا ہے کہ اگر سیریز کھیلنی ہے تو بھارت میں کھیلیں یا پھر بنگلہ دیش میں ۔ متحد ہ عرب امارات میں بھارت پاکستان کے ساتھ سیریز ہرگز نہیں کھیلے گا۔اپنے بھارتی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان کا کہنا تھا کہ ملاقات میں ان کے ساتھ نجم سیٹھی بھی موجود تھے جبکہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے صدر جائلز کلارک سہولت کار کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ ششانک منوہر کے ساتھ بات چیت فائدہ مند رہی لیکن ساتھ ہی اترے چہرے کے ساتھ یہ بھی کہا کہ بھارت کے ساتھ سیریز پر اب مزید بات نہیں ہوگی۔ اس میٹنگ کے بارے جائلز کلارک میڈیا کو بریفنگ دیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دسمبر میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز شیڈول ہے لیکن بھارت کی جانب سے سیریز نہ کھیلنے کے بہانے تلاش کئے جا رہے ہیں۔