پیر‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2026 

ویسٹ انڈیز نے ون ڈے میں اپنی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کرکے بھارت کو شکست دے دی

datetime 5  اکتوبر‬‮  2026 |

چندی گڑھ (این این آئی)ویسٹ انڈیز نے تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے کر 352 رنز کا بڑا ہدف کامیابی سے حاصل کر لیا۔

چندی گڑھ میں کھیلے گئے میچ میں شائی ہوپ نے شاندار اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابل شکست 162 رنز اسکور کیے اور ٹیم کی جیت میں مرکزی کردار ادا کیا۔ یہ ون ڈے کرکٹ میں ویسٹ انڈیز کی اب تک کی کامیاب ترین چیس بھی ہے۔ ویسٹ انڈیز 2023 کے بعد بھارت کیخلاف کوئی میچ جیتنے میں کامیاب ہوا ہے۔میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 351 رنز کا بڑا اسکور بنایا۔ کے ایل راہول نے بہترین فارم کا مظاہرہ کرتے ہوئے 129 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان روہت شرما نے 92 اور رتوراج گائیکواڑ نے 57 رنز بنائے۔ بھارتی بیٹنگ لائن نے مضبوط بنیاد فراہم کی خاص طور پر آخری اوورز میں تیز رفتار رنز نے ٹیم کو بڑا ٹوٹل دینے میں مدد دی۔

ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے پراعتماد آغاز کیا اور شائی ہوپ نے پوری اننگز میں کریز پر ڈٹے رہ کر ٹیم کو سنبھالے رکھا۔ انہیں دیگر بیٹرز کی بھی اچھی سپورٹ حاصل رہی جس کے باعث رن ریٹ قابو میں رہا اور ٹیم نے دبا میں آئے بغیر ہدف حاصل کر لیا۔بھارتی بالنگ لائن اہم کھلاڑیوں کی عدم موجودگی میں خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکی اور بڑے اسکور کا دفاع کرنے میں ناکام رہی۔ فیلڈنگ میں بھی چند مواقع ضائع کیے گئے جو شکست کی ایک بڑی وجہ بنے۔آخری ون ڈے میں شکست کے باوجود بھارت نے تین میچوں پر مشتمل سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…