ہفتہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2026 

پراسرار بخار سے 10 افراد جاں بحق، محکمہ صحت کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئیں

datetime 3  اکتوبر‬‮  2026 |

لوئر دیر (این این آئی)لوئر دیر میں آدینزئی کے دور افتادہ علاقوں یونین کونسل اسبنڑ اور یونین کونسل خانیور کے بریمکی، شادم اور شوڑشنگ میں پراسرار بخار سے مجموعی طور پر 10 افراد جاں بحق ہوگئے،

درجنوں متاثرہ افراد کو پشاور، سوات اور دیگر ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 10 سے زائد افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔ فوت ہونے والوں میں 4 خواتین، 3 بچے اور 2 جوان شامل ہیں۔مقامی افراد کے مطابق پراسرار بخار کے دوران سانس لینے میں دشواری اور خون کے سفید خلیوں میں کمی واقع ہوتی ہے۔ مقامی لوگوں کا نے بتایا کہ یہ بیماری ہر سال آتی ہے، تاہم حکومت اور محکمہ صحت کی جانب سے اقدامات نہیں کیے جاتے، جس کے باعث عوام میں گہری تشویش پائی جاتی ہے۔ڈی ایچ او لوئر دیر کے مطابق دو نوجوان گردن توڑ بخار کے باعث پشاور میں زیر علاج تھے۔ محکمہ صحت پشاور اور لوئر دیر کی ٹیموں نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے۔

ڈی ایچ او کے مطابق علاقے میں بخار فیبرایل بیماری کی اطلاعات ہیں جو جانوروں سے منتقل ہوتی ہے۔ ملیریا اور ڈینگی کا اسپرے کیا گیا ہے جبکہ لائیو اسٹاک اور محکمہ صحت کی مشترکہ ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے۔ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر محکمہ صحت لوئر دیر نے متاثرہ علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا، جہاں سینکڑوں افراد کا معائنہ کرنے کے ساتھ ان کے خون کے نمونے بھی حاصل کیے گئے، ڈی سی بشارت احمد۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…