اسلام آباد (این این آئی) وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں تھانہ کورال کے عقبی جنگل سے 40 سالہ خاتون کی لاش ملنے کے معاملے میں پیشرفت ہوئی ہے ،
مقتولہ کی شناخت ساجدہ مسیح کے نام سے ہوئی۔خاتون کو قتل کرنے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا، خاتون کے قتل میں اس کا سگا بیٹا ملوث نکلا، بیٹے نے دوست کے ساتھ مل کر والدہ کو سرمیں گولی مار کر قتل کیا۔بیٹے نے دوستوں کے ساتھ مل کر والدہ کو قتل کیا اور لاش گاڑی میں ڈال کر لاکر پھینک دی۔



















































