ملتان(این این آئی)ایف آئی اے ملتان نے کارروائی کرتے ہوئے 3یونین کونسل سیکرٹریز کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان غیر قانونی طور پر افغان شہریوں کے برتھ سرٹیفکیٹس کے اجرا میں ملوث تھے۔افغان شہریوں کے غیر قانونی اندراج اور جعلی دستاویزات کے ذریعے پاکستانی شناخت حاصل کرنے کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ایف آئی اے نے مختلف یونین کونسلز کے 3سیکرٹریز ملک خورشید، محمد جعفر اور عبدالجبار کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان کے مطابق ملزمان کے خلاف ایف آئی اے اے سی سی ملتان میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے افغان شہریوں کو نادرا ڈیٹا بیس میں غیر قانونی طور پر رجسٹر کیا، ملزمان نے انہیں برتھ سرٹیفکیٹس جاری کیے، جن کی بنیاد پر افغان شہریوں نے مبینہ طور پر جعلی دستاویزات کے ذریعے پاکستانی شہریت حاصل کی۔ترجمان ایف آئی اے ملتان زون کے مطابق واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔



















































