جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

مجھ پر شک کیا جا رہا ہے کہ میں بک گیا ہوں: شوکت یوسفزئی انٹرویو میں رو پڑے

datetime 1  اکتوبر‬‮  2026 |

پشاور (این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ مجھ پر شک کیا جا رہا ہے کہ میں بک گیا ہوں۔

پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے ایک انٹرویومیں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی کے بیان پر ردِعمل کا اظہار کیا اور اپنے اوپر لگنے والے الزامات پر بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ سینئر ممبر ہونے کے ناتے میں نے خدشے کا اظہار کیا تھا کہ میں اصول کی بات کرتا ہوں، مجھے کس چیز کا ڈر اور خوف نہیں، 26 نومبر کے احتجاج کے دوران بھی میں نے اس قسم کے خدشات کا اظہار کیا تھا۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی نے میرے خط سے متعلق جو کہا اس پر مجھے برا لگا، مجھے سہیل آفریدی سے اس بات کی توقع نہیں تھی۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ میں نے سہیل آفریدی کا دفاع کیا وہ دہشت گردوں کے سہولت کار نہیں، انہوں نے جب 4 اکتوبر کو مارچ کا اعلان کیا تھا، تو میں نے کہا کہ سب سے پہلے میں ہوں گا۔انہوں نے کہا کہ میرے خلاف سوشل میڈیا پر جو زبان استعمال ہوئی اس پر مجھے افسوس ہے، سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس کی وجہ سے پارٹی کو نقصان ہو رہا ہے۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ 9 مئی کے بعد جتنے لوگ پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں انہوں نے سخت وقت دیکھا۔سیکرٹری اطلاعات تحریکِ انصاف نے پارٹی چھوڑنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میرے پارٹی چھوڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔واضح رہے کہ تحریکِ انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی نے پارٹی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور دیگر کو خط لکھ کر ملک کے وسیع تر مفاد میں لانگ مارچ فوری ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔جواب میں وزیرِاعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی نے پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات کا خط ملنے پر ڈسٹ بن میں پھینکنے کا اعلان کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…