اسلام آباد (این این آئی)نیشنل کائونٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا)کے نیشنل کوآرڈنیٹر میجر جنرل فیصل نصیر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
میجر جنرل فیصل نصیر کو تین سال کیلئے نیکٹا کا نیشنل کوآرڈینیٹر تعینات کیا گیا تھا۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری کئے گئے مختلف نوٹی فکیشنز کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی اور سیکریٹریٹ گروپ گریڈ 21کے محمد ریاض الدین خان کو اسٹیٹ لائف انشورنس کو ای ڈی تعینات کیا گیا، وفاقی سیکریٹری آئی ٹی ضرار ہاشم خان کے کنٹریکٹ میں 4ستمبر 2026ء سے ایک سال کی توسیع کی گئی ہے، اسی طرح جوائنٹ سیکریٹری وزیراعظم آفس جہانگیر مشتاق کی تعیناتی میں بھی ایک سال کی توسیع کر دی گئی ہے۔ تقرری کے منتظر پولیس سروس گریڈ 20کے نوید احمد نثار خواجہ کی خدمات فرنٹیئر کانسٹیبلری کے حوالے کر دی گئی ہیں،
تقرری کے منتظر پولیس سروس گریڈ 20کے محمد کریم خان کی خدمات ایف آئی اے کے سپردکی گئی ہیں اور پولیس سروس گریڈ 19کے احسن سیف اللہ کی خدمات پنجاب کے سپرد کی گئی ہیں، اسی طرح تقرری کے منتظر گریڈ 20کے عمران جاوید کی بیرون ملک 14یوم کی رخصت منظور کرلی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی سیکریٹری آئی ٹی ضرار ہاشم خان کے کنٹریکٹ میں 4ستمبر 2026ء سے ایک سال کی توسیع کی گئی ہے،اسی طرح جوائنٹ سیکریٹری وزیراعظم آفس جہانگیر مشتاق کی تعیناتی میں بھی ایک سال کی توسیع کر دی گئی ہے، تقرری کے منتظر پولیس سروس گریڈ 20کے نوید احمد نثار خواجہ کی خدمات فرنٹیئر کانسٹیبلری کے حوالے کر دی گئی ہیں۔مزید بتایا گیا ہے کہ تقرری کے منتظر پولیس سروس گریڈ 20کے محمد کریم خان کی خدمات ایف آئی اے کے اور پولیس سروس گریڈ 19 کے احسن سیف اللہ کی خدمات پنجاب کے سپرد کردی گئی ہے۔



















































