اسلام آباد (نیوز ڈیسک)لاہور کے گنگا رام ہسپتال میں لڑکی کی لاش چھوڑ کر فرار ہونے والے افراد کی شناخت ہوگئی،
پولیس نے مبینہ طور پر قتل میں ملوث اہلخانہ کو حراست میں لے لیا۔روزنامہ جنگ کے مطابق گنگا رام ہسپتال میں لڑکی کی لاش چھوڑ کر فرار ہونے کے واقعے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ قاتل کو گرفتار کرلیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد میں مقتولہ کا والد، بھائی اور بہن شامل ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق لڑکی کو مبینہ طور پر اس کے اہلخانہ نے تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوئی۔پولیس کے مطابق 26 ستمبر کو لڑکی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہاں پہنچنے تک وہ دم توڑ چکی تھی۔ اہلخانہ لاش ہسپتال میں چھوڑ کر موقع سے چلے گئے تھے۔
واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کیں اور شواہد کی بنیاد پر لڑکی کے اہلخانہ کو گرفتار کرلیا۔ مزید تفتیش کے ذریعے واقعے کے محرکات اور دیگر تفصیلات سامنے لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔



















































