منگل‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2026 

راولپنڈی میں غیر قانونی کال سینٹر پر چھاپے میں 61 ملزمان گرفتار

datetime 29  ستمبر‬‮  2026 |

را ولپنڈی (این این آئی)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی راولپنڈی سرکل نے غیر قانونی کال سینٹر کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 61 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

حکام کے مطابق این سی سی آئی اے کو خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ راولپنڈی کے علاقے کمرشل مارکیٹ، سیٹلائٹ ٹائون میں ایک غیر قانونی کال سینٹر قائم ہے جہاں سے بیرونِ ملک شہریوں کو غیر قانونی قرضوں کی وصولی کے نام پر ڈرا دھمکا کر ہراساں کیا جا رہا ہے۔اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹیم تشکیل دے کر چھاپہ مار کر 61 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا، ملزمان کے قبضے سے 71 موبائل فونز اور 155 لیپ ٹاپس برآمد کر لیے گئے، تمام ڈیجیٹل آلات اور ڈیٹا کو فرانزک تجزیے کے لیے قبضے میں لیا گیا ہے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش اور تکنیکی تجزیہ جاری ہے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان جعلی ریکوری ایجنٹس بن کر غیر ملکی شہریوں کو دھمکیاں دے کر رقوم بٹورتے تھے

جس سے نہ صرف شہریوں کو شدید ذہنی اذیت پہنچ رہی تھی بلکہ ملک کی ساکھ بھی متاثر ہو رہی تھی۔اس موقع پر ڈی جی این سی سی آئی اے سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ غیر قانونی کال سینٹرز ملک کی ساکھ اور عوام کے اعتماد کے لیے بڑا خطرہ ہیں، غیر قانونی کال سینٹرز اور سائبر فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز اور بھرپور کارروائیاں جاری رہیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…