راولپنڈی(این این آئی)مری روڈ پر لگژری گاڑی کا مالک موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار کر اسے گاڑی کے بونٹ پر بٹھا کر گھماتا رہا
جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔مری روڈ پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے کے بعد موٹر سائیکل سوار گاڑی کے بونٹ پر جاگرا لیکن گاڑی کا مالک اسے نیچے اتارنے کے بجائے بونٹ پر بٹھا کر گاڑی سڑک پر چلاتا رہا جبکہ ویڈیو میں حادثے کا شکار ہونے والی موٹرسائیکل کو بھی گاڑی کے نیچے دبے دیکھا جاسکتا ہے۔حادثے کے بعد مری روڈ پر لگے سیف سٹی کیمروں کی مانیٹرنگ پر بھی سوالات اٹھ گئے ہیں۔ٹریفک پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور گاڑی کو ٹریس کیا جارہا ہے۔



















































