منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

راولپنڈی ریڈ زون میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، پولیس فورس تعینات

datetime 22  ستمبر‬‮  2026 |

راولپنڈی (این این آئی)ملکی حالات کے تناظر میں سیکورٹی یقینی بنانے کے پیش نظر ریڈ زون میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی۔

راولپنڈی ریڈ زون میں اہم سرکاری عمارتوں اور تنصیبات کی سیکیورٹی کے لیے بھی فول پروف اقدامات کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق مال روڈ سے اولڈ ایئرپورٹ تک 8 مختلف مقامات پر خصوصی پولیس پکٹس قائم کر دی گئیں،ایم ایچ چوک، ٹی ایم فلیش مین چوک اور صدر میٹرو اسٹیشن پر پولیس پکٹس قائم کی گئی جبکہ ٹی اینڈ ٹی چوک، ارے بازار روڈ، 22 نمبر چونگی اور شالیمار چوک معرکہ حق اسکوائر پر بھی پکٹس قائم کر دی گئی۔پولیس پکٹس پر 12، 12 گھنٹوں کی دو شفٹوں میں 24 گھنٹے اہلکار تعینات کیے گئے۔

راولپنڈی ریڈ زون کو 4 سیکٹرز میں تقسیم کرکے 24 گھنٹے مسلسل موبائل پولیس گشت کا بھی انتظام کیا گیا۔پولیس کے ساتھ ایلیٹ کمانڈوز بھی سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہیں، مال روڈ سے اولڈ ایئرپورٹ تک بھی اہم مقامات پر سیکیورٹی بڑھا دی گئی۔ڈولفن فورس کو بھی مخصوص علاقوں میں 24 گھنٹے پٹرولنگ کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔ پولیس پکٹس اور پٹرولنگ پر تعینات اہلکاروں کو ڈیوٹی پر مستعد رہنے کی ہدایت کی گئی۔ریڈ زون کی سیکیورٹی کی نگرانی ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب کریں گے، کمانڈ اینڈ کنٹرول کی ذمہ داری سی پی او راولپنڈی حسن مشتاق سکھیرا خود سرانجام دے رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…