منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

مردہ بچیوں کو قبر سے نکال کر زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار، خوفناک انکشافات

datetime 22  ستمبر‬‮  2026 |

پشاور(این این آئی) پشاور میں مردہ بچیوں کو قبروں سے نکال کر ان کے ساتھ زیادتی کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق بڈھ بیر شیخان کے علاقے میں 19 سالہ ملزم کو پانچویں واردات کے دوران گرفتار کرلیا گیا۔ ایس پی صدر فدا حسین نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزم بچیوں کی لاشیں قبروں سے نکالتا تھا۔پولیس کو ملزم کے حوالے سے صبح اطلاع ملی۔ قبل ازیں اسے قبرستان کے چوکیدار نے پکڑا اور مقامی لوگوں کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ایس پی صدر کے مطابق ملزم بچیوں کو قبروں سے نکالنے کے بعد ان کی لاشیں صاف کرتا، انہیں کپڑے پہناتا اور پھر زیادتی کرتا تھا۔فدا حسین نے بتایا کہ گرفتار ملزم کی شناخت سلمان ولد افغان کے نام سے ہوئی، جو افغانستان کا رہائشی اور حال باڑہ قدیم میں مقیم ہے۔ مقامی لوگوں نے بھی ملزم کو افغانی بتایا ہے۔ایس پی صدر کے مطابق ملزم کی عمر 19 سال ہے اور وہ بارہویں جماعت پاس ہے۔

ملزم کافی عرصے سے بچوں کی لاشیں قبروں سے نکال رہا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم اب تک 4 مردہ بچیوں کے ساتھ زیادتی کرچکا ہے اور پانچویں واردات کے دوران اسے پکڑ لیا گیا۔پولیس نے ان علاقوں کی تفصیلات بھی حاصل کرلی ہیں جہاں ملزم وارداتیں کرتا تھا۔ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…