اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

شکست پرپاکستانی ہیڈ کوچ سینئرزکا دامن بچا گئے

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(نیوز ڈیسک ) ون ڈے سیریز میں شکست پر پاکستانی ہیڈ کوچ وقار یونس سینئرز کا دامن بچا گئے۔تفصیلات کے مطابق دبئی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہیڈ کوچ غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والے سینئرز کا ذکر ہی گول کرگئے، ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے سوال پر انھوں نے کہا کہ سیریز کا اچھا آغاز کرنے کے بعد جس انداز میں اختتام ہوا وہ مایوس کن ہے۔ان کا کہنا ہے کہ نوجوان کرکٹرز جلد اپنی غلطیوں سے سبق سیکھیں گے، ہارنے پر تنقید کو مثبت انداز میں لیتے ہوئے اپنی خامیاں دور کرنے کیلیے کام کرینگے ٹیم نئی اور نوجوان کھلاڑی ابھی سیکھنے کے مراحل میں ہیں، جدید کرکٹ تیز ہوگئی، اس کے تقاضے بھی مختلف ہیں، امید ہے کہ نئے پلیئرز کو مواقع ملتے رہے تو مستقبل میں بہتری آئے گی، سیریز میں بابر اعظم سمیت چند کرکٹرز نے اچھے مستقبل کی نوید سنائی ہے۔ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ مجھے معلوم نہیں کہ ہمارے فیصلوں پر کیا تنقید ہوئی، ہم تو میچز میں مصروف تھے تاہم ہارنے پر ایسا ہوتا ہے۔
اگر تنقید ہوئی بھی تو اسے مثبت انداز میں لیتے ہوئے خامیاں دورکرنے کیلیے کام کرینگے۔ وقار یونس نے کہا کہ صرف اسپنرز پر انحصار کرنے کی پالیسی اپنانے کا تاثر درست نہیں، حقیقت یہ ہے کہ انگلینڈ نے ہم سے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا، آخری میچ میں جوز بٹلر نے حیران کن اننگز سے ہمارے تمام حربے ناکام بنا دیے،انھوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بولرز کی لائن میں مسائل تھے۔
یارکرز بھی نہیں کرسکے لیکن انگلش بیٹسمینوں کو کریڈٹ دینا چاہیے، بڑے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے وکٹیں گنوانے میں میزبان بیٹنگ لائن کو ذمہ دار ٹھہرانا بھی درست نہیں، ایک بڑی شراکت یا سنچری بن جاتی تو ہم جیت بھی سکتے تھے، وقار یونس نے کہا کہ یاسر شاہ کو ون ڈے فارمیٹ کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے میں وقت لگ سکتا ہے لیکن میں پ±رامید ہوں کہ لیگ اسپنر ایک مہلک ہتھیار کی صورت اختیار کرجائیں گے، ہماری کوشش ہے کہ ٹاپ ا?رڈر سیٹ ہوجائے تاہم بعض اوقات خلا پ±ر کرنے کیلیے سرفراز احمد کا بیٹنگ آرڈر تبدیل کرکے صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا پڑتا ہے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…