جمعہ‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2026 

خطے میں کشیدگی، خام تیل کی قیمت 108 ڈالرز فی بیرل سے تجاوز کر گئی

datetime 11  ستمبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور خطے میں پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت میں 1 ڈالر 5 سینٹ کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی فی بیرل قیمت ایک فیصد اضافے کے ساتھ 108 ڈالر 68 سینٹ تک پہنچ گئی۔دوسری جانب امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کے نرخ بھی 95 سینٹ بڑھ گئے، جس کے بعد ایک بیرل کی قیمت ایک فیصد اضافے کے ساتھ 103 ڈالر 45 سینٹ ہوگئی۔رپورٹس کے مطابق دونوں عالمی بینچ مارک رواں ہفتے پہلی مرتبہ مئی کے وسط کے بعد 100 ڈالر فی بیرل سے اوپر ہفتہ وار اختتام کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق خطے میں بحری راستوں پر حملوں میں اضافے کے باعث تجارتی جہاز رانی متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے، جبکہ تیل کی سپلائی میں طویل رکاوٹ کے امکانات نے عالمی مارکیٹ میں قیمتوں پر دباؤ بڑھایا ہے۔واضح رہے کہ برینٹ اور ڈبلیو ٹی آئی دونوں کی قیمتوں میں جمعرات کے روز بھی چھ فیصد سے زائد نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…