اتوار‬‮ ، 25 اکتوبر‬‮ 2026 

ٹیم میں نام آیا تو پاسپورٹ تک نہیں تھا، رضااللہ کے انگلینڈ پہنچنے کا حیران کن سفر

datetime 10  ستمبر‬‮  2026 |

برمنگھم (این این آئی)پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر رضا اللہ نے انگلینڈ کے خلاف ایجبسٹن ٹیسٹ میں ڈیبیو کرکے اپنی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔

مردان سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز نے ٹیسٹ کرکٹ کی صرف چوتھی گیند پر تاریخ کے دوسرے کامیاب ترین بیٹر جو روٹ کو ایل بی ڈبلیو کرکے اپنی پہلی وکٹ حاصل کی۔رپورٹس کے مطابق جب انہیں انگلینڈ کے دورے کے لیے منتخب کیا گیا تو ان کے پاس پاسپورٹ تک موجود نہیں تھا۔سلیکٹرز نے رابطے کی کوشش کی مگر نوجوان کرکٹر کا فون بند تھا جس کے بعد مبینہ طور پر ایک کوچ کو ان کے گائوں بھیجا گیا۔ہنگامی بنیادوں پر پاسپورٹ اور ویزا کا انتظام کیا گیا اور رضا اللہ انگلینڈ پہنچے جہاں انہیں صرف اسکواڈ کا حصہ بنانے کے بجائے فوری طور پر پلیئنگ الیون میں شامل کرلیا گیا۔انہوں نے اپنی رفتار سے بھی متاثر کیا اور ابتدائی اوورز میں 92 میل فی گھنٹہ تک کی رفتار سے گیند کرائی۔

دن کے اختتام تک وہ دو وکٹیں حاصل کرچکے تھے۔رضا اللہ نے گزشتہ نومبر میں قائداعظم ٹرافی میں پشاور کی جانب سے فرسٹ کلاس ڈیبیو کیا تھا جبکہ اس سے قبل مردان ڈسٹرکٹ ٹیم سے کھیلتے ہوئے پشاور ریجن کے کوچ عبدالرحمان کی نظر میں آئے تھے۔رضا اللہ کی شاندار بولنگ کے دنیا بھر سے سابق کرکٹرز سمیت بھارتی ناقدین بھی معترف نظر آئے۔



کالم



درگزر کیا کریں


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…