جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

نیمیبیا کے وکٹ کیپر بلے باز ریمنڈ وان شور 25بر س کی عمر میں انتقال کر گئے

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ونڈہوک(آن لائن) نیمیبیا کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اور وکٹ کیپر ریمنڈایک میچ کے دوران بے ہوش ہو کر گر پڑے تھے، جنہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا ، مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔ریمنڈ ایک میچ میں بلے بازی کر رہے تھے ، اور پندرہ کے انفرادی سکور پر موجود تھے جب وہ بے ہوش ہو گئے اور اس طرح یہی سکور ان کی زندگی کی آخری اننگز ثابت ہوئی۔ ماہرین ان کی موت کو نیمیبیا کرکٹ کے لئے ایک بڑا دھچکا قرار دے رہے ہیں۔ ریمنڈ نے2007 میں صرف 17 برس کی عمر میں فرسٹ کلاس کرکٹ کا ا آغاز کیا تھا ، اور اپنے کیریئر کے دوران انہوں پانچ سنچریاں اور بیس نصف سنچریاں سکور کیں۔ ان کا بہترین سکور 157 رنز ہیں جو انہوں نے 2010 میں آئی سی سی انٹرنیشنل شیلڈ کے میچ میں برمودا کے خلاف کئے تھے۔ اپنے ملک کی نمائندگی 200 میچوں میں کرتے ہوئے انہوں نے مجموعی طور پر 8000 ہزار رنز بنائے۔ انہیں 2012 میں آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی کوالیفائر منعقدہ متحدہ عرب امارات میں ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…