منگل‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2026 

اسلام آباد؛ غیرملکی آن لائن کال سینٹر پر چھاپہ، ڈیجیٹل ڈیوائسز ضبط

datetime 25  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)این سی سی آئی اے نے وفاقی دارالحکومت کے علاقے جی-6 میں غیر ملکیوں کے آن لائن کال سینٹر پر چھاپہ مار کر سائبر کرائم میں استعمال ہونے والی ڈیوائسز قبضے میں لے لیں تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

این سی سی آئی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ انٹیلی جنس معلومات پر وارنٹ کے ساتھ جی-6 میں کال سینٹر پر ٹارگٹڈ کارروائی کی گئی اور چھاپے کے دوران سائبر کرائم میں استعمال ہونے والی تمام ڈیجیٹل ڈیوائسز اور مواد ضبط کیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ چھاپے کے وقت سائبر کرائم میں ملوث غیر ملکی اور مقامی ملزمان موقع پر موجود نہیں تھے جبکہ ضبط کیے گئے ڈیجیٹل سامان کو تفصیلی فارنزک معائنے کے لیے لیبارٹری ارسال کر دیا گیا ہے۔

این سی سی آئی اے نے بتایا کہ فرانزک و تحقیقات مکمل ہونے پر تفصیلات فراہم کی جائیں گی، دھوکا دہی، جعلی کال سینٹرز اور آن لائن فراڈ نیٹ ورکس کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…