جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

پی سی بی نے آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ نافذ کر دیا

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک ) پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی آئی سی سی کا اینٹی کرپشن کوڈ نافذ کر دیا، گذشتہ دنوں گورننگ بورڈ نے بھی اس کی منظوری دے دی، البتہ اپیل کیلیے عالمی ثالثی عدالت کے بجائے اپنے ٹریبونل سے رابطے کی تبدیلی ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل بورڈ نے کچھ عرصے قبل تمام ارکان سے کہا تھا کہ وہ یکساں اینٹی کرپشن کوڈ اپنائیں تاکہ مسائل سے نمٹنے میں آسانی ہو، پاکستان نے بھی اس پر عمل کرتے ہوئے مکمل طور پرآئی سی سی کے ہی اینٹی کرپشن کوڈ کو اپنا لیا، اس کا اطلاق تمام ڈومیسٹک مقابلوں پر ہوگا۔
گذشتہ دنوں لاہور میں منعقدہ گورننگ بورڈ اجلاس میں اس کی تمام ارکان نے متفقہ طور پر منظوری بھی دے دی، انھیں مطالعے کیلیے اس کوڈ کی کاپی بھی فراہم کر دی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے اس میں صرف ایک تبدیلی کی ہے، آئی سی سی کوڈ میں درج ہے کہ سزا کیخلاف اپیل عالمی ثالثی عدالت میں کی جا سکے گی، پاکستان نے اس کا اختیار اپنے ٹریبونل کو دیا ہے۔ نئے کوڈ کے تحت کسی ڈومیسٹک کھلاڑی نے مشکوک معاملے کی رپورٹ نہ کی تو اسے سزا کا سامنا کرنا پڑے گا، پی سی بی کو بھی ایجوکیشن کورسز کا متواتر اہتمام کرنا ہو گا۔ کرپشن کا الزام ثابت ہونے پرکم ازکم 5 سال اور زیادہ سے زیادہ تاحیات کرکٹ سرگرمیوں سے دور کیا جا سکے گا، جوئے پر ایک سے 5 سال تک پابندی عائد ہو گی۔
ٹیم کی اندرونی معلومات کے غلط استعمال کا جرم ثابت ہونے پر بھی ایک سے پانچ سال کھیل سے دور رہنا پڑے گا، اسی جرم میں اگر دوسری شق کا استعمال ہوا تو سزا6ماہ سے 5سال کے دوران ہوگی، عمومی نوعیت کے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر 6ماہ سے5 سال جبکہ دوسری شق کے اطلاق پر صفر سے 5 سالہ سزا دی جا سکے گی، اسی کے ساتھ ملوث کھلاڑیوں پر جرمانے بھی عائد ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…