جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

شاہد آفریدی نے عمر اکمل کو بچالیا

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کی حمایت نے عمر اکمل کو بچالیا ؟۔ذرائع کے مطابق ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کی طرف سے ٹیم مینجمنٹ سے عمر اکمل کے معاملے کو جلد حل کرنے اور ان کا نام مانگنے پر عمر اکمل کو متوقع سخت ایکشن سے نجات مل گئی ہے ۔ قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ عمر اکمل کے معاملے میں اتنا کچھ تھا نہیں جتنا میڈیا نے اسے اچھالا ہے ،ٹیم مینجمنٹ سے عمر اکمل کے بارے میں ضرور بات کی ہے کہ اسکی تحقیقات کی جائیں اور اگر وہ کلیئر ہے تو اسے ٹیم کو دیا جائے تاہم اس کا فیصلہ کرنا بورڈ کی صوابدید ہے ، ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل اچھا کمبی نیشن بنانا چاہتے ہیں اوراسی لئے مینجمنٹ سے کہا ہے کہ زیادہ تبدیلیاں نہ کی جائیں ۔ ایل سی سی آئی گراﺅنڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاند آفریدی نے کہا کہ اگر نوجوان پروفیشنل کرکٹر ز کے ساتھ وقت گزارتے ہیں تو انہیں بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے اور نوجوان کرکٹرز کو اس طرح کا ماحول دینا بہتر ہے اس لئے قومی کرکٹرز کو ہر طرح کی ڈومیسٹکٹ کرکٹ کھیلنی چاہیے ۔ انہوں نے ٹی ٹونٹی اور چالیس اوورز کی کرکٹ کے سوال کے جواب میں کہا کہ اس میں فرق ضرور ہے لیکن خود کو پریکٹس میں رکھنا پڑتا ہے ۔ میں ویسے بھی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پریکٹس کرتا ہوں اور آگے کرکٹ کھیلنے کے لئے یہ نا گزیر ہے ۔ انہوں نے اپنی فیملی کی لاہور میں منتقلی کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ یہ کافی مشکل صورتحال تھی کیونکہ اس میں بچوں کی تعلیم کا حرج ہوتا ہے لیکن کچھ پانے کے لئے کچھ کھونا پڑتا ہے ۔ میں اپنے مستقبل کے حوالے سے کام کر رہا ہوں ۔ انہوں نے عمر اکمل کے حوالے سے ٹیم مینجمنٹ سے بات کرنے کے سوال کے جواب میں کہا کہ میں نے ٹیم مینجمنٹ سے ضرور بات کی ہے کہ عمر اکمل کے معاملے کی تحقیقات کی جائیں اگر وہ غلط ہے تو ٹھیک ہے اور اگر وہ کلیئر ہے تو ٹیم کو دیا جائے ۔ ویسے یہ اطلاعات آ رہی ہیں کہ معاملے میں اتنا کچھ تھا نہیں جتنا میڈیا نے اسے اچھالا ہے ۔ لیکن میری خواہش ہے کہ آگے ورلڈ ٹی ٹونٹی آرہا ہے اور وہ ٹیم کا حصہ ہو کیونکہ ہم نے کمبی نیشن بنانا ہے تاہم حتمی فیصلہ کرنا بورڈ کی صوابدید ہے۔ انہوں نے رفعت اللہ کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ اس نے اچھی پرفارمنس دی ہے اور میں ہمیشہ اس کے حوالے سے میڈیا میں بات بھی کرتا رہا ہوں۔ اس کی عمر کی بات کی جاتی ہے لیکن ٹیم میں جتنا فٹ وہ ہے اتنا کوئی اور کرکٹر نہیں اور ہمیں ویسے بھی ایک اچھے اوپنر کی تلاش تھی اور مجھے اعتماد ہے کہ وہ ضرور ڈلیور کرے گا ۔ ورلڈ ٹی ٹونٹی کے لئے بہت سا کام کر چکے ہیں ہمیں ایک آدھ لڑکے کی ضرورت ہے ،انگلینڈ اور اس کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ ہے جس میں ہمیں یقینا اپنی ضرورت کے مطابق ضرور کوئی لڑکا مل جائے گا جسے ہم اپنی ٹیم کا حصہ بنائیں گے۔ انہوں نے احمد شہزاد کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ وہ ون ڈے کا بہت اچھا کھلاڑی ہے ۔ دورہ انگلینڈ میںاسے کیوں نہیں کھلا یا وہاں ٹیم مینجمنٹ ،کوچ اور کپتان ہیں اور ان کی منصوبہ بندی کیا ہے مجھے اس کا علم نہیں البتہ میں یہ بات ضرور دہراﺅں گا کہ وہ اچھا اوپنر ہے ۔ انہوں نے عمر گل کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ یہ ہو نہیں سکتا کہ میں نے عمر گل کے بارے میں بات نہ کی ہو ۔ عمر گل کی بڑی خدمات ہیں اور اسے نظر انداز نہیں کرنا چاہے اس کے علاوہ بھی چاہے کوئی بھی اسے لازمی چانس دینا چاہیے اور آج کل ڈومیسٹک میں اس کی اچھی فارم ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…