جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

سپریم کورٹ کےججز کی تنخواہ اورالاؤنسز بڑھا کر31لاکھ 50 ہزار روپے ماہانہ کر دیے گئے

datetime 14  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت کی سفارش پر صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے سمری کی منظوری کے بعد

سپریم کورٹ ججز کی تنخواہیں اور مراعات وفاقی آئینی عدالت کے ججز کے برابر کردی گئیں، ہائیکورٹ ججز کی بنیادی تنخواہوں میں بھی اضافہ کردیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اعلی عدلیہ کے ججز کی تنخواہوں اور الائونسز میں اضافے کا اطلاق 10دسمبر2025ء سے ہوگا، گزشتہ مدت کا مالی فائدہ بھی سپریم کورٹ ججز کو دیا جائے گا، اضافے کے بقایا جات بھی ادا کیے جائیں گے۔چیف جسٹس پاکستان کی ماہانہ بنیادی تنخواہ 15لاکھ 50ہزار روپے مقرر کردی گئی، سپریم کورٹ کے دیگر ججز کی ماہانہ بنیادی تنخواہ 15لاکھ روپے ہوگی، سپریم کورٹ ججز کی بنیادی تنخواہ 11لاکھ سے بڑھا کر 15لاکھ روپے کردی گئی۔سپریم کورٹ ججز کے جوڈیشل الانس میں بھی نمایاں اضافہ کردیا گیا، جوڈیشل الائونس 11لاکھ 61ہزار 163روپے سے بڑھا کر 15لاکھ روپے مقرر کردیا گیا۔جوڈیشل الانس میں تقریبا 3لاکھ 39 ہزار روپے ماہانہ اضافہ ہوگیا۔سپریم کورٹ ججز کے پنشن پیکج میں بھی اہم تبدیلیاں کردی گئیں، پنشن سے متعلق شق میں 70سال کی حد بڑھا کر 75 سال کردی گئی، متعلقہ شق میں 85سال کی حد بھی بڑھا کر 90سال کردی گئی،

سپریم کورٹ ججز کیلئے ماہانہ 1لاکھ 50ہزار روپے میڈیکل الانس بھی مقرر کردیا گیا۔ہائیکورٹ ججز کی بنیادی تنخواہوں میں بھی اضافہ کردیا گیا، ہائیکورٹ ججز کی نئی تنخواہوں کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، ہائیکورٹ چیف جسٹس کی ماہانہ بنیادی تنخواہ 12لاکھ 54 ہزار روپے مقرر کردیا گیا، ہائیکورٹ کے دیگرججز کی ماہانہ بنیادی تنخواہ 12لاکھ 5 ہزار روپے ہوگی۔ہائیکورٹ ججز کی تنخواہ 10لاکھ 95ہزار سے بڑھا کر 12لاکھ 5ہزار روپے کی گئی، ہائیکورٹ ججز کی بنیادی تنخواہ میں 1لاکھ 10ہزار روپے ماہانہ اضافہ کردیا گیا۔دو سال سے زائد عرصہ چیف جسٹس رہنے والوں کیلئے نئی سہولت متعارف کرادی گئی، ریٹائرمنٹ یا اعلی عدالت میں ترقی کی صورت میں گاڑی رعایتی قیمت پر خریدنے کی اجازت ہوگی، ریٹائرڈ ججز کو وفاقی حکومت کے ثالثی معاملات میں فیس کی اجازت بھی مل سکے گی۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…