جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

سلمان اکرم راجہ اور مشال یوسفزئی کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی

datetime 11  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجہ اور مشال یوسفزئی کی مبینہ آڈیو سامنے آنے کی اطلاعات ہیں،

جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان مختلف معاملات پر گفتگو کا دعویٰ کیا گیا ہے۔مبینہ آڈیو میں سلمان اکرم راجہ نے اپنی زندگی اور کردار کے حوالے سے سامنے آنے والے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی کسی سے پوشیدہ نہیں اور انہوں نے ہمیشہ سچ کے ساتھ زندگی گزاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی زندگی میں ایسا کوئی لمحہ نہیں جس پر انہیں شرمندگی ہو یا جسے چھپانے کی ضرورت محسوس ہو۔سلمان اکرم راجہ نے مبینہ گفتگو میں کہا کہ اگر کسی کے پاس ان کے خلاف کوئی بات یا سازش کا ثبوت ہے تو اسے سامنے لایا جائے۔ ان کے مطابق وہ اپنی زندگی کے بارے میں ہر سوال کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔دوسری جانب مبینہ آڈیو میں مشال یوسفزئی نے عدالتی معاملات میں پارلیمنٹرینز کے کردار اور بار کونسل کے ارکان سے متعلق اپنے مؤقف کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹرینز کا کام عدالتوں کے اندر نہیں بلکہ عدالتوں کے باہر رہتے ہوئے سیاسی دباؤ کے حوالے سے کردار ادا کرنا ہے۔

مشال یوسفزئی نے مبینہ گفتگو میں بعض افراد کو ٹکٹ دینے، لابنگ اور مختلف گروپس تشکیل دینے کے الزامات بھی عائد کیے۔ انہوں نے کنسلٹنسی فیس سے متعلق بھی سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر متعلقہ افراد کو وضاحت دینی چاہیے۔مبینہ آڈیو میں مشال یوسفزئی نے مزید کہا کہ پارٹی کے معاملات اور سازشوں کے حوالے سے متعدد سوالات موجود ہیں اور متعلقہ افراد کو ان کا جواب دینا چاہیے۔ انہوں نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو ذاتی مفادات کے لیے استعمال کیا گیا۔واضح رہے کہ سامنے آنے والی گفتگو کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوسکی، جبکہ آڈیو میں موجود بیانات متعلقہ افراد کے مبینہ مؤقف کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…