ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

شادی کا جھانسہ دے کر بنکاک سے لائی خاتون سےزیادتی، پیسے بھی چھین لیے گئے

datetime 8  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) راولپنڈی میں ایک خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ اسے شادی کا جھانسہ دے کر بنکاک سے پاکستان لایا گیا،

جہاں ملزم نے مبینہ طور پر اسے تشدد اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ اس کی رقم بھی لے گیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی درخواست پر تھانہ روات میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں خاتون نے مؤقف اختیار کیا کہ تقریباً دو سال قبل بنکاک میں اس کی عامر سہیل نامی شخص سے ملاقات ہوئی، جس کے بعد دونوں میں دوستی ہوگئی۔متاثرہ خاتون کے مطابق ملزم نے اسے پاکستان آنے اور شادی کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ تقریباً چار ماہ قبل وہ پاکستان آئی تو ملزم نے راولپنڈی میں کرائے کا ایک فلیٹ لے کر اسے وہاں رکھا۔ایف آئی آر کے مطابق پاکستان آنے کے بعد ملزم نے مبینہ طور پر متعدد مرتبہ زبردستی زیادتی کی جبکہ شادی کے مطالبے پر مختلف حیلے بہانے کرتا رہا۔ خاتون نے الزام لگایا کہ اسے فلیٹ سے باہر جانے کی بھی اجازت نہیں دی جاتی تھی۔

متاثرہ خاتون کا مزید کہنا ہے کہ واقعے کے روز ملزم نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے بعد وہ مشکل سے وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوئی اور طبی معائنے کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کیا۔ خاتون کے مطابق ملزم جاتے ہوئے اس کی رقم بھی اپنے ساتھ لے گیا۔مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے معاملے کی تفتیش اسپیشل سیکشول انویسٹی گیشن یونٹ (SSIO) کے حوالے کردی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نامزد ملزم عامر سہیل کو گرفتار کرلیا اور اسے مزید تفتیش کے لیے تھانہ روات منتقل کردیا۔پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم سے واقعے سے متعلق پوچھ گچھ جاری ہے جبکہ مقدمے کی مزید تفتیش شواہد اور متاثرہ خاتون کے بیان کی روشنی میں آگے بڑھائی جا رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…