جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

تحریک انصاف کا 27ستمبر کو اسلام آباد جانے کا اعلان

datetime 5  اگست‬‮  2026 |

پشاور(این این آئی)تحریک انصاف نے اپنے مطالبات کے لیے 27ستمبر کو اسلام آباد جانے کا اعلان کردیا، وزیراعلیٰ کے پی نے کہا ہے کہ اگر عمران خان سے ملاقاتیں شروع نہ ہوئیں،

ذاتی معالج سے علاج نہ کرایا گیا، عدالتوں میں مقدمات نہ سنے گئے تو 27 ستمبر کو اسلام آباد کا رخ کریں گے۔پشاور میں موٹر وے کے قریب جلسے سے خطاب میں وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ بانی آج ایک دستخط کریں وہ جیل سے باہر ہوں گے مگر وہ یہ صعوبتیں عوام اور آنے والی نسلوں کے لیے برداشت کررہے ہیں، ہمیں عدالتوں سے کوئی امید نہیں رہی، 26 ویں 27 ویں آئینی ترامیم کے بعد عدالتں مفلوج ہوچکی ہیں، بانی سے ملاقات کے لیے ہر آئینی و قانونی راست اپنایا مگر ہماری بات نہیں سنی گئی۔انہوں نے کہا کہ ہم احتجاج کریں تو گولیاں چلائی جاتی ہیں، زہریلا پانی پھینکا جاتا پے، ہمیں بتایا جائے عمران خان کو کس چیز کی سزا دی جارہی ہے، بانی کو بیرونی سازش کے ذریعے کرسی سے اتارا گیا، عمران خان نے بیرونی قوتوں کو انکار کیا تھا، عمران خان کے دور میں پاکستان ترقی کررہا تھا، کسان، مزدور عوام خوشحال تھے، بیرونی غلاموں نے بیرونی اشاروں پر عمران خان کو کرسی سے اتارا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ موجودہ دور میں ملکی معیشت تباہ ، کسان پریشان ہے، نوجوان ملک سے باہر جارہا ہے، موجودہ حکمرانوں نے 5 ہزار سو ارب روپے کی کرپشن کی ہے، خیبرپختونخوا میں بدامنی لائی جارہی ہے، ان لوگوں کو آباد کیا جاریا ہے جنہوں نے 20 سال لوگوں کا خون بہایا،

آج خیبر پختونخوا لہولہان ہے، عوام ڈرون حملوں اور خودکش حملوں میں شہید ہورہے پیں، ڈالرز لینے اور جزیرے خریدنے کے لیے پختون کا خون بہایا جارہا ہے، کشمیر، بلوچستان میں گولیاں چلا رہے ہیں، جب ڈرنا نہیں ہے تو خان کا سپاہی آپ کی قیادت کرے گا۔سہیل آفریدی نے کہا کہ ملک پر مسلط قبضہ مافیا بند کمروں میں فیصلے کرتے ہیں فیصلہ ساز بیرونی طاقتوں کے اجرتی قاتل بنے ہوئے ہیں، کچھ لوگ آپ کو کاکروچ کہتے ہیں جب کہ آپ اقبال کے شاہین ہیں، چند خاندان ملک پر مسلط ہیں، ہم نے خود نکلنا ہے اقبال کا شاہین بننا ہے، ہم نیہر قانونی آئینی راستے اپنایا انصاف نہیں ملا اب ایک ہی راستہ ہے احتجاج کا۔وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ 27 ستمبر کو اسلام آباد کا رخ کریں گے، عدالتی انصاف چاہیے بھیک نہیں چاہیے ہمیں ہمارا لیڈر چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…