بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور آزاد کشمیر میں بارشوں کی پیشگوئی، ادارے الرٹ

datetime 5  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک): ملک میں متوقع بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) میں ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا،

جس کی صدارت وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ویڈیو لنک کے ذریعے کی۔

اجلاس میں وفاقی وزرا، چیئرمین این ڈی ایم اے، صوبائی حکام اور مختلف متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی، جہاں ملک بھر میں دریاؤں کی صورتحال، ممکنہ سیلابی خطرات اور ہنگامی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران بالائی علاقوں میں متوقع بارشوں کے باعث دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو سکتا ہے، جس کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اجلاس کے شرکا کو بتایا گیا کہ اسلام آباد، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر، پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ شدید بارشوں کی صورت میں شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ، ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی برساتی نالوں میں پانی کی سطح بلند ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے شرکا کو فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے حالیہ دورۂ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر سے بھی آگاہ کیا اور ادارے کی تیاریوں، نگرانی کے نظام اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام صوبائی حکومتیں، ضلعی انتظامیہ، ریسکیو ادارے اور دیگر متعلقہ محکمے مکمل تیاری برقرار رکھیں۔ اس کے ساتھ حساس علاقوں میں نگرانی مزید مؤثر بنانے، بروقت وارننگ جاری کرنے، ضرورت پڑنے پر متاثرہ آبادی کے فوری انخلا اور امدادی سامان و وسائل کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں، تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…