جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

اداکارہ اور تین طالبات سمیت 4لڑکیاں اغوا، نقدی اور زیورات بھی لوٹ لئے

datetime 1  اگست‬‮  2026 |

ساہیوال(این این آئی)ساہیوال کے مختلف علاقوں میں ڈرامہ آرٹسٹ، تین طالبات سمیت چار لڑکیوں کے اغوا کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،

جبکہ ایک واقعے میں ملزمان ساڑھے دس لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور زیورات بھی لے گئے۔پولیس کے مطابق مسو کالونی سے 17 سالہ ڈرامہ آرٹسٹ کومل کو مبینہ طور پر شہباز شیخ اپنے ساتھ لے گیا، جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔چک 46/5-ایل میں محمد رفیق کی غیر موجودگی میں مسلح ملزمان گھر میں داخل ہوئے، ایک 13 سالہ بچی ادیبہ کو کمرے میں بند کر کے دوسری بیٹی لائبہ کو اغوا کر لیا اور جاتے ہوئے ڈیڑھ لاکھ روپے نقد اور 9 لاکھ روپے مالیت کے زیورات بھی لے گئے۔

گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں امتحان دینے آنے والی نجی کالج کی طالبہ حنا فاطمہ کو بھی کالج گیٹ سے مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا۔چک 99/6-آر میں 15 سالہ طالبہ مریم کو انیس احمد جتوئی اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ اسلحے کے زور پر اغوا کرکے فرار ہوگیا۔تھانہ یوسف والا، فتح شیر اور فرید ٹان پولیس نے متاثرہ خاندانوں کی مدعیت میں اغوا اور دیگر دفعات کے تحت چار مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق چار مشتبہ ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے، تاہم مغویات تاحال بازیاب نہیں ہو سکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…