جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق

datetime 30  جولائی  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) باغبانپورہ کے علاقے سکھ نہر کے قریب واقع ایک بوسیدہ تین منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے دلخراش حادثہ پیش آیا،

جس میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے۔ حادثے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی اور امدادی ٹیموں نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ گزشتہ رات تقریباً 10 بجے اس وقت پیش آیا جب مکان میں ایک بچے کی سالگرہ کی تقریب جاری تھی۔ اہل خانہ اور قریبی رشتہ دار تقریب میں موجود تھے کہ اچانک بالائی منزل کی چھت گر گئی، جس کے نتیجے میں یکے بعد دیگرے نیچے کی دونوں منزلیں بھی ملبے کا ڈھیر بن گئیں اور متعدد افراد اس کے نیچے دب گئے۔امدادی اداروں نے بھاری مشینری اور خصوصی سرچ آلات کی مدد سے ملبہ ہٹا کر متاثرین کو نکالا۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 50 سالہ شاہدہ، 60 سالہ ثمینہ، 24 سالہ کومل، 23 سالہ مجاہد، 22 سالہ احد علی، 12 سالہ حسنین، 8 سالہ حماد اور 7 سالہ نیلم شامل ہیں، جبکہ ایک اور جاں بحق شخص کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ تمام متاثرین کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جا رہا ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق دو مرلے پر تعمیر اس مکان میں تین بھائی اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ رہائش پذیر تھے۔ ان کی بہن بھی اپنے بچوں سمیت سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے لیے آئی ہوئی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمارت کافی عرصے سے خستہ حال تھی اور اس کی چھتیں پرانے طرز کے ٹی آر گارڈرز پر قائم تھیں۔ حالیہ بارشوں کے بعد چھت سے پانی روکنے کے لیے اس پر اضافی مٹی ڈالی گئی تھی، جس سے عمارت پر وزن بڑھ گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سب سے پہلے دوسری منزل کی چھت گری، جس کے بعد اس کا ملبہ نچلی منزلوں پر آ گرا اور پوری عمارت منہدم ہو گئی۔حکام نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ متاثرہ خاندان سے اظہارِ تعزیت بھی کیا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…