جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

29جولائی سے 5 اگست تک ملک میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونیکا امکان

datetime 28  جولائی  2026 |

کراچی(این این آئی)ملک بھر میں (آج) بدھ سے مون سون کی مزید بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 29 جولائی سے 5 اگست کے دوران ملک میں مزید مون سون بارشوں کا امکان ہے، 29جولائی سے بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہوں گی، مغربی ہواں کا سلسلہ اس وقت شمالی علاقوں کو متاثر کررہا ہے اور ہوائیں یکم اگست سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثرکریں گی۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کشمیر میں 28جولائی کی رات سے 5 اگست تک تیزہواں اور گرج چمک سے بارش ہوسکتی ہے، 29جولائی سے اسلام آباد راولپنڈی، مری، لاہور اور دیگر علاقوں میں بارش کا امکان ہے جب کہ 31جولائی سے بہاولپور، بہاولنگر، خانپور، ڈی آئی خان اور دیگر علاقوں میں بارش متوقع ہے۔اس کے علاوہ 29جولائی سے 5اگست تک خیبرپختونخوا میں بارش ہو سکتی ہے، گلگت بلتستان میں 28 جولائی کی شام سے 6اگست تک تیزہوائوں اورگرج چمک سے بارش اور 31جولائی سے 3اگست تک بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 31جولائی سے 2 اگست تک سندھ کے مختلف اضلاع میں بارش ہوسکتی ہے، بدین، ٹھٹہ، کراچی اور سجاول کے اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، 30جولائی سے 4 اگست کے دوران نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔دوسری جانب بارشوں کے حوالے سے موسمیاتی ماہرین کے مطابق ہوا کا شدید کم دبا ئوڈپریشن کی صورت میں شمال مغربی خلیج بنگال میں ہے، سسٹم انتہائی آہستہ رفتار سے مغرب اور شمال مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے۔

موسمیاتی ماہرین کے مطابق بین الاقوامی موسمیاتی ماڈلز سسٹم کے 3 مختلف ٹریکس دکھا رہے ہیں، ایک ٹریک کے مطابق سسٹم 30 یا 31 جولائی کو راجستھان کے قریب آکر رک سکتا ہے، راجستھان کے قریب آنے کی صورت میں تھرپارکر اور ملحقہ اضلاع میں بارش ہوسکتی ہے۔ماہرین کے مطابق دوسرے ٹریک کے تحت سسٹم کچھ کے راستے بحیرہ عرب میں آسکتا ہے، بحیرہ عرب میں سسٹم کی موجودگی سے کراچی میں بھی بارش کا امکان رہے گا جب کہ تیسرے ٹریک کے تحت یہ سسٹم جنوب پنجاب کی جانب بھی بڑھ سکتا ہے، سسٹم کا سندھ کے قریب آنے کا امکان بہت زیادہ نہیں، آئندہ آنے والے دنوں میں سسٹم کے ٹریک سے متعلق پیشگوئی کی جاسکے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…