لاہور( این این آئی)لاہور کی اورنج ٹرین، سپیڈو اور میٹرو بسوں میں ٹوکن اور کارڈ سسٹم ختم کر دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے انچارج نے اپنے بیان میں کہا کہ پرانے کارڈز میں موجود بیلنس واپس نہیں کیا جائے گا، مسافر ٹی کیش کارڈ، موبائل ایپ اور اے ٹی ایم کارڈ ٹرانسپورٹ کیلئے استعمال کر سکیں گے۔انچارج کے مطابق پرانے کارڈ واپس کر کے صرف 130 روپے سکیورٹی کی رقم ملے گی، تمام مسافر اپنا پرانا کارڈ متعلقہ اسٹیشن پر جمع کرائیں۔مسافروں کے مطابق ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی جانب سے کارڈ ختم کرنے کے باوجود انہیں ری چارج کیا جا رہا ہے جبکہ کارڈ ختم کرنے کیلئے کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔



















































