جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار

datetime 24  جولائی  2026 |

کراچی(این این آئی) سولجر بازار پولیس نے خفیہ اطلاع اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے موٹرسائیکل لفٹنگ کی وارداتوں میں مبینہ طور پر ملوث ایک خاتون کو گرفتار کر لیا،

جبکہ اس کے قبضے سے چرائی گئی موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی۔ پولیس نے خاتون کے مفرور شوہر کی تلاش بھی شروع کر دی ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمہ کی شناخت سحر بتول زوجہ کاشف خان کے نام سے ہوئی ہے، جو اپنے شوہر کے ساتھ مل کر شہر کے مختلف علاقوں میں موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔پولیس حکام نے کہا کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی، جس میں میاں بیوی کو مبینہ طور پر موٹرسائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ تفتیش کے دوران ملزمہ کے قبضے سے سپر اسٹار 70 موٹرسائیکل، رجسٹریشن نمبر KQXـ2361، برآمد کر لی گئی، جو سولجر بازار کے علاقے سے چوری کی گئی تھی۔

پولیس نے گرفتار ملزمہ اور اس کے مفرور شوہر کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مفرور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جبکہ یہ بھی معلوم کیا جا رہا ہے کہ دونوں میاں بیوی موٹرسائیکل لفٹنگ کے کسی منظم گروہ سے وابستہ تو نہیں تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…