جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

پی ڈی ایم نے 25 جولائی تک بارشوں اور طوفانی موسم کا الرٹ جاری کردیا

datetime 23  جولائی  2026 |

کراچی (این این آئی)صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) سندھ نے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے بعد صوبے کے مختلف اضلاع میں 25 جولائی تک بارشوں اور طوفانی موسم کا الرٹ جاری کرتے ہوئے

تمام ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے سلمان شاہ کے مطابق حیدرآباد، تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، بدین اور سانگھڑ میں موسلادھار بارش کا امکان ہے، جبکہ ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہیار، مٹیاری، جامشورو اور شہید بینظیر آباد میں بھی 25 جولائی تک بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ گھوٹکی، کشمور، جیکب آباد، شکارپور، سکھر اور خیرپور میں ہلکی سے معتدل بارش متوقع ہے، جبکہ لاڑکانہ، نوشہروفیروز اور ٹھٹھہ میں آج اور کل گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا کہ تیز ہواؤں اور آسمانی بجلی کے باعث کمزور ڈھانچوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے،

اس لیے تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے سندھ مون سون بارشوں سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر الرٹ ہے، ڈی واٹرنگ پمپس آپریشن کے لیے تیار رکھے گئے ہیں، جبکہ نشیبی علاقوں کی نشاندہی کرلی گئی ہے تاکہ اربن یا فلیش فلڈنگ کی صورت میں مشینری فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں منتقل کی جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…