جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

اہل خانہ کے ساتھ جارہا تھا، گاڑی نے بائیں جانب سے کراس کیا اور نوجوان نے5 فائر کیے، عطا تارڑ

datetime 20  جولائی  2026 |

لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کی گاڑی کے قریب ہوائی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا،لاہور پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق واقعہ لاہور کے علاقہ ڈیفنس اے میں ہفتہ کی رات پیش آیا، لاہور پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم اسامہ کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا جبکہ اس کے زیر استعمال گاڑی بھی تحویل میں لے لی گئی ہے۔پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی جاری ہے۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے سیف سٹی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد لی گئی۔وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ نے بتایا کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ جا رہے تھے کہ ایک گاڑی نے انہیں اوور ٹیک کیا اور کار سے باہر پستول نکال کر ہوائی فائرنگ کی۔ ان کے مطابق ان کے سٹاف نے گاڑی کا پیچھا کیا، اس کا نمبر نوٹ کیا اور فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔

عطا اللہ تارڑ نے واضح کیا کہ انہیں نشانہ نہیں بنایا گیا اور نوجوان کو یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ ان کی گاڑی میں وفاقی وزیر موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس واقعے میں محفوظ رہے اور لاہور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔لاہور پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ٹارگٹڈ حملہ نہیں بلکہ ہوائی فائرنگ کا معاملہ معلوم ہوتا ہے، تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…