جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

سالگرہ کے بہانے نشہ آور چیز پلاکر نوجوان سے مبینہ اجتماعی جنسی زیادتی،نیم مردہ حالت میں سڑک کنارے پھینک دیا گیا

datetime 20  جولائی  2026 |

رحیم یار خان (این این آئی) رحیم یار خان میں 18 سالہ طالب علم سے مبینہ اجتماعی جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق نوجوان کو مبینہ طور پر ورغلا کر سالگرہ کا بہانہ بنا کر ایک رہائشی عمارت میں لے جایا گیا، جہاں اسے مبینہ طور پر نشہ آور چیز پلائی گئی۔ مقدمے کے متن کے مطابق تین سے چار افراد نے باری باری نوجوان کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، جبکہ بعد ازاں اسے نیم مردہ حالت میں بائی پاس روڈ کے کنارے پھینک دیا گیا۔ راہگیروں کی اطلاع پر ریسکیو 1122 نے متاثرہ نوجوان کو ہسپتال منتقل کیا۔پولیس کے مطابق طالب علم کی درخواست پر تھانہ سٹی سی ڈویژن میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور متاثرہ نوجوان کا میڈیکل بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔پولیس نے مقدمے میں نامزد ملزم حماد اکرم ولد اکرم مسیح، سکنہ حبیب کالونی، کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ مقدمے میں نامزد تین دیگر ملزمان نے عدالت سے قبل از گرفتاری ضمانت حاصل کر لی ہے۔متاثرہ نوجوان کے والد کے مطابق زیادتی کے بعد ان کے بیٹے کو جان سے مارنے کی بھی کوشش کی گئی، جبکہ جائے وقوعہ کا پورا کمرہ خون آلود تھا۔پولیس کے مطابق مقدمے کی تفتیش جاری ہے اور شواہد کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…