جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

عمرہ نظام میں بڑی اصلاحات، نئے رولز نافذ کر دیے گئے

datetime 16  جولائی  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے حج و عمرہ ایکٹ 2024کے تحت عمرہ انتظامات کے لیے نئے رولز نافذ کر دیے ہیں،

جن کا مقصد عمرہ نظام میں شفافیت، موثر نگرانی اور زائرین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔نئے قواعد کے مطابق عمرہ انتظامات اب وزارت مذہبی امور کے دائرہ اختیار میں ہوں گے جب کہ عمرہ پالیسی کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی، نئی عمرہ پالیسی وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد نافذ العمل ہوگی۔حکومت نے واضح کیا کہ صرف وزارت مذہبی امور سے تصدیق شدہ عمرہ کمپنیاں ہی زائرین کو خدمات فراہم کر سکیں گی، عمرہ کمپنیوں کو نسک معاہدوں کی فوری تصدیق کرانے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔وزارت کی جانب سے مستند عمرہ آپریٹرز کی فہرست اپنی ویب سائٹ پر جاری کی جائے گی جبکہ زائرین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بکنگ صرف رجسٹرڈ اور تصدیق شدہ کمپنیوں سے ہی کروائیں۔

وزارت نے خبردار کیا کہ غیر رجسٹرڈ کمپنیوں سے بکنگ کی صورت میں ذمہ داری خود زائرین پر ہوگی جبکہ شکایات کا ازالہ صرف تصدیق شدہ عمرہ کمپنیوں کے خلاف کیا جائے گا۔نئے رولز کے تحت عمرہ پیکیجز کی ادائیگی بینکنگ چینل کے ذریعے کرنے اور تمام متعلقہ دستاویزات محفوظ رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔حکام نے مزیدکہا کہ نئے اقدامات سے عمرہ آپریشنز میں بہتری، فراڈ کی روک تھام اور زائرین کو محفوظ اور بہتر سہولیات کی فراہمی میں مدد ملے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…