بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

آج کہاں کہاں بادل برسیں گے؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

datetime 15  جولائی  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں کے لیے تازہ موسمی پیش گوئی جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کئی علاقوں میں بارش کا امکان موجود ہے، جبکہ بعض شہروں میں گرمی اور حبس برقرار رہنے کی توقع ہے۔

لاہور میں صبح سویرے ہونے والی بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کم سے کم 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان موجود ہے۔ اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب تقریباً 66 فیصد ہے، جبکہ ہوائیں 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ دن بھر سورج اور بادلوں کے درمیان وقفے وقفے سے آنکھ مچولی جاری رہنے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔کراچی میں بھی مطلع جزوی طور پر ابر آلود اور موسم مرطوب ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں آج ہلکی بارش یا بوندا باندی ہو سکتی ہے، جبکہ وقفے وقفے سے تیز ہوائیں بھی چلنے کی توقع ہے۔کراچی میں موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ دن کے دوران پارہ 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 28.4 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، جنوب مغربی سمت سے 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ کراچی میں فضائی معیار فی الحال اطمینان بخش ہے اور فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار مقررہ حد سے کم ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسلام آباد کے بارے میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ دن کے اوقات میں موسم گرم اور حبس زدہ رہے گا، جبکہ صبح اور شام کے وقت کہیں کہیں جزوی ابر آلود موسم رہ سکتا ہے۔ دارالحکومت میں صبح کے وقت درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔اسلام آباد میں تقریباً 7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی توقع ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 43 فیصد سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں بھی موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ ان علاقوں میں مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ گلگت بلتستان میں بھی بعض علاقوں میں بارش متوقع ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…