جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

ڈاکو گھر سےساڑھے 7 کروڑ مالیت کا سونا لیکر فرار

datetime 15  جولائی  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاؤن میں مسلح ڈاکوؤں نے ایک رہائشی گھر میں گھس کر بڑی ڈکیتی کی واردات کی،

جہاں سے کروڑوں روپے مالیت کے سونے، چاندی، قیمتی گھڑیوں اور دیگر سامان پر ہاتھ صاف کر دیا۔متاثرہ خاندان کی جانب سے پولیس کو دی گئی درخواست کے مطابق ملزمان گھر سے 175 تولے سونا، جس کی مالیت تقریباً 7 کروڑ 58 لاکھ روپے بنتی ہے، اور 300 تولے چاندی، جس کی قیمت تقریباً 20 لاکھ 38 ہزار روپے ہے، اپنے ساتھ لے گئے۔ اس کے علاوہ لیپ ٹاپ، قیمتی گھڑیاں اور بچوں کے استعمال کی مختلف اشیا بھی لوٹ لی گئیں۔پولیس حکام کے مطابق اہلِ خانہ نے بتایا کہ آٹھ مسلح افراد چار موٹرسائیکلوں پر سوار ہو کر آئے۔ ملزمان نے اسلحے کے زور پر گھر کے تمام افراد کو یرغمال بنایا اور اطمینان سے قیمتی سامان سمیٹنے کے بعد فرار ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب سندھ کے وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ملیر سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔ انہوں نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ واردات میں ملوث ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری یقینی بنائی جائے اور لوٹا گیا تمام سامان برآمد کرنے کے لیے مؤثر کارروائی کی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…