جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

ایران، عراق جانے کے خواہشمند زائرین کے لیے اہم ہدایت

datetime 10  جولائی  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزارتِ مذہبی امور نے ایران اور عراق کے مقدس مقامات کی زیارت کے خواہشمند افراد کے لیے اہم رہنمائی جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ زائرین صرف رجسٹرڈ زیارت گروپ آرگنائزرز کے ذریعے ہی اپنی بکنگ کرائیں۔

وزارتِ مذہبی امور میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں نئی زیارت مینجمنٹ پالیسی پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزارتِ داخلہ، وزارتِ خارجہ، وزارتِ مواصلات، سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایران اور عراق جانے والے زائرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔ اس موقع پر سول ایوی ایشن اتھارٹی اور متعلقہ ایئرلائنز کو ہدایت کی گئی کہ فضائی سفر کے دوران زائرین کے لیے بہتر انتظامات اور سہولیات یقینی بنائی جائیں۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ نئی زیارت پالیسی کے تحت اب تک 262 زیارت گروپ آرگنائزرز کو باقاعدہ رجسٹرڈ کیا جا چکا ہے۔ وزارت نے زائرین کو تاکید کی ہے کہ وہ صرف انہی منظور شدہ گروپس کے ذریعے اپنی سفری بکنگ مکمل کریں۔

ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق تمام لائسنس یافتہ زیارت گروپس کی فہرست وزارت کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کوئی شخص غیر رجسٹرڈ کمپنی یا فرد کے ذریعے بکنگ کراتا ہے تو ایسی صورت میں وزارت کسی بھی نقصان یا مسئلے کی ذمہ دار نہیں ہوگی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انور نے حالیہ بیان میں کہا کہ ایران، عراق اور یمن کے سفیروں سے فیری سروس کے آغاز کے حوالے سے بات چیت کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ متعلقہ ممالک کی فیری کمپنیاں وزارت سے رابطے میں آئیں تو اس منصوبے پر جلد پیش رفت ممکن ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان سے پہلی بین الاقوامی فیری سروس جلد شروع کی جا سکے گی، جبکہ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (PNSC) میں بہتر کارکردگی دکھانے والے افسران کو آگے لانے کی پالیسی بھی جاری رکھی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…