جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

پنجاب کے پرائمری سکولوں میں اے آئی پڑھانے کاحتمی فیصلہ

datetime 10  جولائی  2026 |

لاہور (این این آئی)پنجاب بھر کے تمام پرائمری سکولوں میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس ( اے آئی)لیبز قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔

پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے پانچویں جماعت تک اے آئی کی تعلیم متعارف کرانے کی منظوری دے دی ہے۔حکام کے مطابق پرائمری طلبہ کو اے آئی پڑھانے کے لیے باقاعدہ نصاب تیار کر لیا گیا ہے جبکہ اس مضمون کی تدریس کے لیے ماہرین تعلیم کو کنٹریکٹ پر بھرتی کیا جائے گا۔ اس وقت سرکاری سکولوں میں نہ اے آئی اساتذہ موجود ہیں اور نہ ہی متعلقہ لیبارٹریاں دستیاب ہیں۔منصوبے کے پہلے مرحلے میں اے آئی کو بطور علیحدہ مضمون نصاب میں شامل کیا جائے گا

جبکہ دوسرے مرحلے میں پرائمری سکولوں میں جدید سائنس اور اے آئی لیبز قائم کی جائیں گی۔حکام کے مطابق اگر فنڈز کی کمی ہوئی تو متبادل تجویز کے طور پر اے آئی کے بنیادی اسباق کو سائنس کی کتاب میں شامل کیا جا سکتا ہے۔اے آئی نصاب کی اشاعت کی حتمی منظوری آئندہ بورڈ اجلاس میں دی جائے گی جبکہ نئے تعلیمی سال 2027ء سے یہ نصاب مرحلہ وار نافذ کیے جانے کا منصوبہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…