جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

ملک کے چند مقامات پر بارش ہونے کی پیشگوئی

datetime 9  جولائی  2026 |

اسلام آباد(این این آئی) محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ دو روز کے دوران گرم اور مرطوب موسم برقرار رہے گا

تاہم بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی، گرج چمک اور بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں پر مغربی ہوا کا کمزور سلسلہ اثرانداز ہے جبکہ بلوچستان کے مغربی حصے پر موسمی کم دباؤ موجود ہے۔حکام کے مطابق کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں شام یا رات کے وقت چند مقامات پر بارش اور گرج چمک کی توقع ہے۔ حکام کے مطابق جمعہ کے روز بھی بیشتر علاقوں میں شدید گرمی اور حبس برقرار رہے گاتاہم کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب اور گلگت بلتستان میں شام یا رات کے وقت کہیں کہیں بارش اور آندھی چلنے کا امکان ہے،اسلام آباد اور گردونواح میں جمعرات کو گرم اور مرطوب موسم رہے گا جبکہ جمعہ کی شام یا رات بارش اور گرج چمک کا 35 فیصد امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

پنجاب میں دونوں روز شدید گرمی اور حبس برقرار رہے گا، جمعہ کو مری، گلیات، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، خوشاب، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال اور قصور میں کہیں کہیں بارش متوقع ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مالم جبہ میں 29 ملی میٹر، گوجرانوالہ اور حافظ آباد میں 23 ملی میٹر جبکہ مظفرآباد شہر میں 22 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔اس دوران ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت اور دادو میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاجبکہ سبی، بھکر اور خانیوال میں پارہ 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…