منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

اڈیالہ روڈ دھرنے میں پی ٹی آئی کارکنوں کا تصادم، خواتین نے بیچ بچاؤ کرایا

datetime 7  جولائی  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) راولپنڈی کے اڈیالہ روڈ پر جاری پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دھرنے کے دوران کارکنوں کے دو گروپوں کے درمیان تلخ کلامی جھگڑے میں بدل گئی، جس کے نتیجے میں ایک کارکن کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ موقع پر موجود خواتین نے معاملہ ٹھنڈا کرانے کی کوشش کی۔

اطلاعات کے مطابق کشیدگی اس وقت پیدا ہوئی جب کارکنوں کا ایک گروپ علیمہ خان سے ملاقات کے لیے آگے بڑھا، تاہم دوسرے گروپ نے انہیں آگے جانے سے روک دیا۔ اس پر دونوں جانب سے دھکم پیل اور ہاتھا پائی شروع ہوگئی، جس کے دوران بعض کارکنوں کے کپڑے بھی پھٹ گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق ابتدائی جھگڑے کے بعد دھرنے میں شریک خواتین اور دیگر افراد نے مداخلت کر کے فریقین کو الگ کیا، لیکن کچھ دیر بعد دونوں گروپ ایک بار پھر آمنے سامنے آ گئے۔

بعد ازاں دو کارکنوں کے درمیان دوبارہ جھگڑا شدت اختیار کر گیا، جہاں ایک دوسرے پر مکے برسائے گئے۔ اس دوران ایک کارکن کی عینک بھی ٹوٹ گئی جبکہ ہاتھا پائی کے نتیجے میں کپڑے پھاڑنے کے واقعات بھی پیش آئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل کے فیکٹری ناکہ کے قریب جاری دھرنے سے دو افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دونوں کارکنوں پر سرِعام مبینہ طور پر منشیات استعمال کرنے کا الزام ہے، جنہیں مزید کارروائی کے لیے اڈیالہ چوکی منتقل کر دیا گیا ہے۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…